Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-20269 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریحکومتی اعلان کے باوجود کوئٹہ کے نجی اسکولوں میں ڈبل فیس کی وصولی جاری، والدین پریشانگوادر کے ساحل پر 30 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ حالت میں برآمدکامران مرتضیٰ سمیت کسی بھی وکیل کے خلاف زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، علی احمد کرد اور راحب بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان کی کم سن شطرنج ماسٹر عبدالرحمٰن سے دلچسپ مقابلہ، والد کو ملازمت دینے کا اعلانالیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ، جے یو آئی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت کا حکم آگیاٹرمپ کی صدارت خطرے میں؟ مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید 13 ووٹ درکارامریکی مداخلت سے مسلم دنیا پراکسی جنگوں اور معاشی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیحنفیاء کاکڑ اور ان کے بیٹے ولی کاکڑ کی شہادت پر دلی افسوس ہے، مولانا قاری مہراللہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2283/04-11-2026

عمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے باعث پیدا ہونے والے قانونی تنازع پر بمبئی ہائی کورٹ میں غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے مستقبل میں کسی بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

اداکار نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا کہ وہ آئندہ نہ تو کسی احتجاج میں شریک ہوں گے اور نہ ہی براہِ راست یا بالواسطہ کسی دوسرے شخص کو ایسے مظاہروں میں شرکت پر آمادہ کریں گے۔

عمران خان کے مطابق وہ 10 اکتوبر کو جنوبی ممبئی کے آگسٹ کرانتی میدان کے قریب ہونے والے مظاہرے میں صرف یہ جاننے کے لیے گئے تھے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کیوں محدود کی جا رہی ہے اور ان کی آواز کیوں دبائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شرکت کا مقصد مظاہرین کے مطالبات کی حمایت یا ان کے مؤقف پر اثر انداز ہونا نہیں تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس مہیش چندر ترپاٹھی اور جسٹس ادویت ایم سیٹھنا پر مشتمل بینچ نے سوال اٹھایا کہ اداکار نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) سے متعلق احتجاج میں شرکت کیوں کی، جبکہ وہ خود اس عمل سے براہِ راست متاثر نہیں تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ ہولڈر ہونے کے باعث عمران خان کو بھارتی شہریوں کے برابر آئینی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ تاہم اداکار کی جانب سے آئندہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت نے حکام کو ان کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے بھارت کے ساتھ 42 سالہ تعلق، اپنے قانونی ریکارڈ اور ذاتی و پیشہ ورانہ وابستگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ بھارتی قوانین کی پاسداری کرتے رہے ہیں اور بھارت کے آئین کا احترام کرتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *