Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانیلکی مروت: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں خودکش بمبار سمیت 2 خارجی دہشتگرد ہلاکعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں بڑی پیش رفتوفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہمستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ذریعے ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیمانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کوخطرات لاحقعمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لیغیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرکبلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستانکوئٹہ: امداد اسپتال سے اکرم اسپتال تک کا علاقہ فری ٹریفک زون قرارمولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، میر نعیم خان عمرانی

غیر قانونی بھرتیاں؛ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کے گرد گھیرا تنگ، نیب اور ایف آئی اے متحرک

پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر مواصلات اور مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کو نیب اور ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔

نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نیب کے مطابق اسعد محمود کے دورِ وزارت 2022 اور 2023 کے دوران پاکستان پوسٹ آفس میں بھرتیوں اور دیگر بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3 ہزار 938 اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی تھی، تاہم مبینہ طور پر 4 ہزار 252 افراد بھرتی کیے گئے۔ نیب نوٹس میں 2 ہزار 646 ختم شدہ اسامیوں پر تقرریوں اور کابینہ کمیٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کے الزامات بھی شامل ہیں۔

تحقیقات میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل تقرریوں، جعلی دستاویزات، زائد العمر امیدواروں، ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزی اور بعض امیدواروں کی مبینہ سیاسی وابستگی سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو طلب کیا تھا۔ 30 اکتوبر 2026 کو جاری نوٹس کے مطابق انہیں 2 نومبر کو صبح 11 بجے انکوائری نمبر 197/2026 میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

نیب نے نوٹس میں خبردار کیا ہے کہ طلبی پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ دونوں اداروں کی تحقیقات میں بنیادی سوال یہ ہے کہ منظور شدہ تعداد سے زائد اور ختم شدہ اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت کس نے دی۔ تاہم یہ الزامات ہیں اور تحقیقات کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *