Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے

مسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالات

سیالکوٹ: فراز گراؤنڈ میں سوشل میڈیا شخصیت انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کے پروگرام سے متعلق اجازت نامے کی شرائط سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق منتظمین کو محفلِ سماع منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم انعامات کی تقسیم کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی انتظامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری پروگرام کے منتظمین پر عائد تھی۔

ڈی پی او کے مطابق اجازت نامے کی شرائط کے تحت منتظمین کو رضاکاروں یا نجی سکیورٹی کے ذریعے داخلی سکیورٹی یقینی بنانا تھی۔ اس کے علاوہ ہنگامی اخراج کے راستے کھلے اور ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھنا بھی منتظمین کی ذمہ داری تھی۔

دوسری جانب پولیس نے انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فراز گراؤنڈ میں محفلِ سماع کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد مسٹر پتلو سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *