Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہےہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہریکوڈک منصوبہ 2030 تک مؤخر ہونے کا خدشہ، مجموعی لاگت 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے

ٹانک میں پولیو ورکرز اغوا، مہمند میں فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 2پولیس اہلکار شہید

ضلع مہمند میں پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پنڈیالی کی حدود میں واقع علاقے تمانزئی میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

ڈی پی او مہمند رضا محمد خان کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت ظہور اور عربی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار صابر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹانک میں چار پولیو ورکرز کے اغوا اور مہمند میں پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے بھی مہمند میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور ٹانک میں پولیو ورکرز کے اغوا کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *