Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاریبابائے سیاست انور سیف اللہ خان کی ملک کیلئے خدمات قابل تعریف ہےفاٹا کو دس سال بعد بھی بندوبستی نظام نہیں مل سکا، انضمام کے نتائج پر سنجیدہ سوالات ہیں، مولانا فضل الرحمٰنسندھ حکومت کے تعاون سے ضلع میرپورخاص اور عمرکوٹ کے غیر رسمی تعلیمی مراکز کے لیے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیمسپریم کورٹ کے دو بنچز 4 سے 6 نومبر تک کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گےعوامی مسائل کا حل افسران اپنی ذمہ داری سمجھیں، چیف سیکرٹری بلوچستانآغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر اور بھرتیوں پر سینیٹ ذیلی کمیٹی کے تحفظاتڈیجیٹل سروس ڈلیوری جدید طرز حکمرانی کا بنیادی تقاضا ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیکلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیلبلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاکعبدالواحد خان کاکڑ ڈائریکٹر جنرل MERC-1122 بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کلریکل اسٹاف سرکاری نظام کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمن ملاخیل

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی مؤثر کارکردگی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی میں کلریکل اسٹاف کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کلرکس دفتری امور کی انجام دہی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات ظہور احمد بلوچ، ایسوسی ایشن کے صوبائی عہدیداران، ماحولیات یونٹ کی نومنتخب کابینہ اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

صوبائی مشیر نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کی اصل طاقت اتحاد، نظم و ضبط اور اجتماعی جدوجہد میں ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ ملازمین کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی۔

نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ انہیں سازگار ماحول فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، محنت اور احساسِ فرض کے ساتھ ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان اداروں کی بہتری، انتظامی اصلاحات اور عوامی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن کی کامیابی میں سرکاری ملازمین کا تعاون اہم ہے۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی مشیر نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر نے سپاسنامہ پیش کیا، جس میں شامل بعض مطالبات پر صوبائی مشیر نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی، جبکہ دیگر مطالبات کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *