Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثالTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2213/02-11-2026بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نعصب العین ہے،میر عبید گورگیجممبر سازی مہم سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،صادق آغاگیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نصیر لہڑیتاج، نازیانہ اورقضاءچینی پاکستانی شادیجمعیت علماء اسلام کے کارکنان منفی پروپیگنڈے کا دلیل اور اخلاقیات سے مقابلہ کریں، مولانا عبدالواسع عبدالرحمن رفیقامن و امان، سرمایہ کاروں کا تحفظ اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، آئی جی ایف سیچوہدری مقدر حسین عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پتوکی واپس پہنچ گئےایس ایچ او تھانہ مدرسہ ، شہروز اقبال فرض شناسی، حسنِ اخلاق اور عوامی خدمت کی روشن مثال

صحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورم

صحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورم
صحافت میں اجارہ داری کا خاتمہ اور تمام صحافیوں کو برابری کی بنیاد پر تسلیم کرنا ہوگا۔ صدر قیوم بلوچ
صحافی ایک دوسرے کو تسلیم کریں، اختلافات کے بجائے مشترکہ حقوق کی جدوجہد کو ترجیح دیں۔میر اللہ داد رند
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ اور سیکرٹری جنرل میر اللہ داد رند نے کہا ہے کہ صحافیوں کے حقوق کے حصول، صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل اور صحافت کے شعبے میں مؤثر آواز بلند کرنے کیلئے صحافیوں کا اتحاد و اتفاق، ایک دوسرے کو تسلیم کرنا، باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تمام صحافتی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحافتی حلقوں میں کسی قسم کی اجارہ داری، گروہ بندی اور ایک دوسرے کو کمتر سمجھنے کے رجحانات سے صحافیوں کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک آزاد اور ذمہ دار شعبہ ہے، جہاں ہر صحافی اور صحافتی تنظیم کو اپنی شناخت، مؤقف اور تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ کام کرنے کا برابر حق حاصل ہے۔ کسی ایک گروپ یا تنظیم کو صحافت اور تنظیم سازی پر اجارہ داری قائم کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔ صحافیوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوری اور فطری عمل ہے، تاہم اختلافات کو ذاتی مخالفت اور تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔قیوم بلوچ اور میر اللہ داد رند نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کو معاشی مشکلات، عدم تحفظ، پیشہ ورانہ مسائل اور بنیادی حقوق کے حصول سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ انفرادی طور پر ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے تمام صحافتی تنظیموں اور صحافیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں کے اتحاد، باہمی احترام، برابری اور اجتماعی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتا ہے اور تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی اصل طاقت ان کا اتحاد ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی حیثیت اور وجود کو تسلیم کرتے ہوئے ذاتی و گروہی مفادات سے بالاتر ہوکر صحافی برادری کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ جدوجہد کی جائے تاکہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور صحافت کے وقار کو مزید مستحکم بنایا جاسکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *