Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دو دہائیوں میں گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے بڑے منصوبے مکمل، 253 کلومیٹر سڑکیں تعمیردور دراز علاقوں کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات دینا ترجیح ہے، حاجی نور محمد دمڑمنڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین مقصد ہے ،ڈاکٹر اقرا راشدگلریز تبسمؔ ایک آواز جو خاموش ہوکر بھی گونجتی رہے گیاپنی تیار اسکول کی عمارت اور ایک ایکڑ زمین بچوں کے نام کردی، وڈیرہ عبدالرزاق گجر کا بڑا اقدامتحفظات دور نہ ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دوں گا، آمین اللہ بونیریحیدرآباد میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقاد31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد ہوگیسکھر: پنوعاقل میں پولیس مقابلہ، 30 لاکھ روپے انعام یافتہ مطلوب ڈاکو عبدالقادر عرف قادرو جاگیرانی ہلاکملائیشیا کا وولکر شاک اور پاکستان کا اقتصادی موڑدو دہائیوں میں گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے بڑے منصوبے مکمل، 253 کلومیٹر سڑکیں تعمیردور دراز علاقوں کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات دینا ترجیح ہے، حاجی نور محمد دمڑمنڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا اولین مقصد ہے ،ڈاکٹر اقرا راشدگلریز تبسمؔ ایک آواز جو خاموش ہوکر بھی گونجتی رہے گیاپنی تیار اسکول کی عمارت اور ایک ایکڑ زمین بچوں کے نام کردی، وڈیرہ عبدالرزاق گجر کا بڑا اقدامتحفظات دور نہ ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دوں گا، آمین اللہ بونیریحیدرآباد میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقاد31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد ہوگیسکھر: پنوعاقل میں پولیس مقابلہ، 30 لاکھ روپے انعام یافتہ مطلوب ڈاکو عبدالقادر عرف قادرو جاگیرانی ہلاکملائیشیا کا وولکر شاک اور پاکستان کا اقتصادی موڑ

کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، نیشنل ای او سی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہم کے اہداف، سیکیورٹی انتظامات، مائیکرو پلان، پولیو ٹیموں کی تعیناتی اور مؤثر نگرانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق کوئٹہ میں مہم کے دوران 4 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 1600 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 1800 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی اور کمپین پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام علاقوں کے مائیکرو پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور پولیو ٹیموں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔

انہوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے کیسز پر خصوصی توجہ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ 3 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *