Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

سرکاری معلومات عوام سے چھپانے کے بجائے ازخود فراہم کی جائیں، عمران خان

صوبائی سیکریٹری اطلاعات حکومتِ بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کا حق شفاف طرزِ حکمرانی، جوابدہی اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں معلومات کی بروقت اور مو¿ثر فراہمی سے عوام کو حکومتی امور سے باخبر رکھنے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے زیرِ اہتمام، بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے اشتراک سے بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے سیکشن 5، یعنی ازخود معلومات کی تشہیر (Proactive Disclosure)، کے موضوع پر پبلک انفارمیشن آفیسرز (PIOs) کی تربیتی ورکشاپ سے اپنے تفصیلی خطاب میں کیا۔ انہوں نے سرکاری محکموں میں شفافیت کے فروغ، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد اور شہریوں کو درست، مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے پبلک انفارمیشن آفیسرز کے کردار کو اہم قرار دیا۔ اس موقع پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین جسٹس (ر) ضیاءپرویز نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور معلومات تک رسائی کے حق کو اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی شفافیت کے لیے اہم قرار دیا۔ بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر عبدالشکور خان نے بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے اہم پہلوو¿ں، بالخصوص سیکشن 5 کے تحت ازخود معلومات کی تشہیر کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ازخود معلومات کی تشہیر سے مراد ضروری سرکاری معلومات کو پیشگی عوام کے لیے دستیاب بنانا ہے تاکہ شہریوں کو ہر معلومات کے حصول کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہ پڑے اور سرکاری معاملات میں شفافیت کو فروغ حاصل ہو۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی نے اپنے خطاب میں قانون پر مو¿ثر عملدرآمد، متعلقہ افسران کی استعدادِ کار میں اضافے اور سرکاری اداروں میں شفافیت کے اصولوں کو عملی طور پر اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آر ٹی آئی ماہر، سابق رکن بلوچستان نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR) اور سابق ڈائریکٹر جنرل وزارتِ انسانی حقوق اسلام آباد، پروفیسر فرخندہ اورنگزیب نے پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں معلومات تک رسائی کے قانونی نظام، اس کی اہمیت اور عملی اطلاق کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پبلک انفارمیشن آفیسرز کی ذمہ داریوں اور شہریوں کی معلومات تک رسائی کے حق کے مختلف پہلوو¿ں کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ کا مقصد پبلک انفارمیشن آفیسرز کو بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2021 کے تقاضوں، خصوصاً سیکشن 5 کے تحت ازخود معلومات کی تشہیر، کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور سرکاری محکموں میں معلومات کی فراہمی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانا تھا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ قانون پر مو¿ثر عملدرآمد، معلومات کی بروقت فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاءمیں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *