Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفینواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچجسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفینواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاچودھری تنویر احمد میو کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، عوامی مسائل حل کرنے کا عزمگورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی لورالائی ڈویژن کے انتخابات مکمل، سعید احمد ناصر ڈویژنل صدر منتخبلورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقاتلورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں یکجہتی ریلیلورالائی میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کارروائی کا عزمجامعہ لورالائی میں یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں پروقار تقریب، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتیخدمت کے چراغ، امید کی روشنیامن، تعلیم اور ترقی کے ضلع نارووال میں تاریخی ہاکی میچ

لورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقات

لورالائی ڈویژن میں تعلیمی مسائل کے حل کے لیے سیسا وفد کی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ سے اہم ملاقات

اساتذہ کی کمی، سنیارٹی، ترقیوں، ٹائم سکیل اور سکولوں کے بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو، ڈویژنل ڈائریکٹر کی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن (سیسا) لورالائی ڈویژن کے صدر محمد اکرم کی قیادت میں ایک وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز لورالائی ڈویژن عبدالواسع کاکڑ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں ضلع لورالائی سمیت پورے لورالائی ڈویژن کے تعلیمی مسائل، اساتذہ کو درپیش مشکلات، خالی آسامیوں، ترقیوں، سنیارٹی اور سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیسا لورالائی کے چیئرمین لیاقت علی، صدر امین اللہ، جنرل سیکرٹری محمد داؤد کاکڑ، آفس سیکرٹری نور احمد اور سیسا لورالائی ڈویژن کے سینئر نائب صدر شیخ نجیب اللہ بھی شریک تھے۔ وفد نے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کو اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری اور مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا۔وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ڈویژن کے متعدد دیہی اور دور دراز علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ خالی آسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کرنے اور ضرورت کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفد نے سینئر اساتذہ کے دیرینہ مسائل، خصوصاً ترقیوں، سنیارٹی اور ٹائم سکیل کے معاملات کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی اور مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق جلد حل کیا جائے۔ وفد کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، ان کے جائز حقوق کا تحفظ اور محکمانہ معاملات میں شفافیت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔
ملاقات کے دوران سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفد نے نشاندہی کی کہ متعدد تعلیمی اداروں میں فرنیچر، چاردیواری، پینے کے صاف پانی اور سائنس کی تجربہ گاہوں جیسی بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف تدریسی ماحول بہتر ہوگا بلکہ طلبہ کو تعلیم کے لیے سازگار ماحول بھی میسر آئے گا۔سیسا کے وفد نے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، طلبہ کی حاضری میں اضافے اور سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا۔ وفد نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی تعاون تعلیمی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز لورالائی ڈویژن عبدالواسع کاکڑ نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اور تعلیمی معیار میں بہتری محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور لورالائی ڈویژن میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیمیں محکمہ تعلیم کا اہم حصہ ہیں اور ان کے تعاون، تجاویز اور مثبت کردار سے تعلیمی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور تدریسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ امور پر توجہ دی جائے گی۔ملاقات کے اختتام پر سیسا لورالائی ڈویژن کے صدر محمد اکرم اور وفد کے دیگر اراکین نے ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز عبدالواسع کاکڑ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ملاقات میں اٹھائے گئے مسائل پر عملی پیش رفت ہوگی، جس سے اساتذہ کو درپیش مشکلات کم کرنے اور لورالائی ڈویژن میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *