Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026

کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہ

وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر سلیم کھوسہ نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات، قربانیوں اور آزادی کے لیے جاری جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر ایک اہم انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے عالمی برادری کو سنجیدہ اور مو¿ثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کشمیری عوام کی قربانیاں اور استقامت اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں کہ انہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق ملنا چاہیے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر صرف ایک یادگاری دن نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی کوششوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پ±رامن حل ممکن بنایا جائے گا، تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *