Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

پاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور: سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو میں پاکستانی اور سعودی سرمایہ کاروں نے ایک دوسرے کے ممالک میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا ہے۔ معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ بہت سے پاکستانیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں ان کا اپنا گھر ہو، سعودی حکومت کو اس خواہش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقدہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود، سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز، معروف صنعتکار عارف حبیب اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ایکسپو کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی آبادی اور گھروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے باعث تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز کے مطابق، پاک سعودی بزنس کونسل کے تحت دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے لیے پانچ ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔

معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور عمرے کے لیے جانے والے افراد کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ ان کے بقول، پاکستانی سرمایہ کاروں نے دبئی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کیا ہے، جس سے سعودی عرب کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انسانی وسائل اور سعودی عرب کے سرمائے کو یکجا کرکے دونوں ممالک میں کاروبار اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کونسل پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب میں کاروباری اداروں اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی ذکر کیا۔

شہزادہ منصور بن محمد السعود کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مقصد محض بات چیت تک محدود رہنا نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے طویل مدتی کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ ایکسپو دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے نئے راستے کھول سکتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *