Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کا بوائز و گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ

حب نمائندہ خصوصی

ڈپٹی کمشنر حب کا بوائز و گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا دورہ کیا اساتذہ کی حاضری چیک کی اور طلبہ سے ملاقات کی تعلیمی مسائل کے متعلق انسے دریافت کیئیے۔

تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل نے ضلع حب کے بوائز اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی اور اسکولوں میں تدریسی عمل کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کرکے ان سے تعلیمی سرگرمیوں، نصاب اور روزمرہ تدریسی امور کے حوالے سے سوالات کیے۔
ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے تعلیمی مسائل، مشکلات اور اسکولوں میں درپیش سہولیات سے متعلق مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے مختلف مضامین کے بارے میں سوالات بھی کیے اور ان کی تعلیمی استعداد، دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنے تعلیمی مسائل، مشکلات اور اسکولوں میں درپیش سہولیات سے متعلق مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کے مسائل اور تجاویز توجہ سے سنیں اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری محنت، لگن اور پابندیٔ وقت کے ساتھ انجام دیں اور طلبہ کی بہتر تعلیمی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں اسکولوں کے دوروں اور نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری تدریسی سہولیات میسر آسکیں ڈپٹی کمشنر نے مزید واضح کیا کہ اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *