Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑعبدوئی بارڈر کھلنے سے مکران اور ضلع کیچ کے عوام کو معاشی ریلیف ملے گا، ولید دشتی /زبیر زامرانیہنر سے مستقبل تک فنی تربیت اور مہارتوں کی ازسرِنو تشکیل کا ایک بامعنی سفربی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر اسد اللہ بلوچ سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور عامر ڈومکی کی ملاقاتجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

ڈپٹی کمشنر حب کا گرلز ڈگری کالج کا دورہ، تدریسی معیار اور انتظامی امور کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر حب کا گرلز ڈگری کالج کا دورہ، تدریسی معیار اور انتظامی امور کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر حب جعمہ داد خان مندوخیل کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب کا دورہ کہا جہاں انہوں نے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعداد خان مندوخیل نے آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں، تدریسی سرگرمیوں اور کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات، تدریسی معیار اور کالج کو درپیش انتظامی مسائل کا جائزہ لینا تھ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر حب نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور کالج میں جاری تدریسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کالج کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور دستیاب تعلیمی سہولیات، انتظامی امور اور تدریسی ماحول کا جائزہ لیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حب نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کی مجموعی کارکردگی، تدریسی نظام، مختلف کورسز، بی ایس پروگرام اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پرنسپل نے کالج کو درپیش مختلف انتظامی مسائل اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے درکار سہولیات سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر حب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے، جبکہ طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری، تدریسی معیار میں اضافے اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کالج انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ادارے کو درپیش مسائل کے حل اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، انتظامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شعبۂ تعلیم میں غفلت، غیر حاضری اور فرائض سے کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، پابندیٔ وقت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کریں، کیونکہ تعلیمی اداروں کی بہتری اور طالبات کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے عملے کی حاضری اور مؤثر تدریس بنیادی اہمیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی اور جواب دہی کے نظام کو مؤثر بنانا ضروری ہے تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر حب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری، تعلیمی معیار میں اضافے اور سرکاری تعلیمی نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *