Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئیمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقمولانا فضل الرحمٰن کی سیاسی بصیرت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، مولانا عبدالواسعروہڑی انٹرچینج یا حادثات کا خطرناک مقام؟ تباہ حال شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت خطرے میںپٹنی میں خواتین پر مبینہ تشدد، تین روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کا الزامآپریشن دتہ خیل ریاستی شناخت اور آزادی کے ادھورے خوابنصیرآباد پولیس کی بڑی کارروائیاں، اندھے قتل، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتاربی۔ایم۔ایف صحافیوں کی مؤثر آواز بن چکا ہے، شاھین بارانزئی

شدید سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا قاری مہراللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوباٸی امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سنئیرنائب امیرمولانا محمد احمد حقانی ناٸب امیر مولانا شاہ محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ حلیم شاہ ناظم دوم میر مبارک محمدحسنی مولانا عبدالمالک مولانا محمدجعفر نے کہا کہ کوئٹہ اور بالائی بلوچستان میں منفی درجہ حرارت کی پیشِ نظر ۲۴ گھنٹے گیس کی مسلسل سپلائی یقینی بنائی جائے اور ہر قسم کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کیا جائے۔ سرد ترین موسم میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی ہی پیدا کردہ گیس سے محروم رکھے جا رہے ہیں۔ سخت سردی میں گیس کی قلت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے صوبے کے غریب عوام کو شدید مالی اور جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صوبے کے اکثریتی اضلاع اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث مقامی عوام سخت سردی اور روزمرہ زندگی میں مہنگے داموں ایل پی جی (LPG) گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبے کے وسائل سے متعلق عوامی تحفظات اور خدشات کو فوری طور پر دور کرے۔ صوبے کے عوام کو اپنے قدرتی وسائل سے خود استفادہ کرنے کا حق دیا جائے اور محض زبانی وعدوں کے بجائے عملی اور مثبت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت اور عدالتِ عالیہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ شدید سردی کے موسم میں کسی بڑے انسانی اور طبی سانحے سے بچا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *