Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریبجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریب

میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ سے متعلق اہم پیشرفت

کراچی (ویب ڈیسک): میر رضا کی موت سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے، جو کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا ہے، جبکہ رجسٹرار جوڈیشل کمیشن رپورٹ ان کے حوالے کریں گے۔

میر رضا کی موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں کیا سفارشات یا نتائج شامل ہیں، اس حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

کمیشن کی کارروائی کے دوران میر حسین علی خان، مریم حسین اور ایڈووکیٹ جبران ناصر سمیت مختلف شخصیات پیش ہوئیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری جاوید احمد ابڑو، سی پی ایل سی کے گواہ کاشف افتخار، طٰہٰ پراچہ اور تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری نے بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کیا۔

کارروائی کے دوران کاشف افتخار اور ڈی ایس پی سراج لاشاری کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی نمائندہ رابعہ، مینجنگ ڈائریکٹر سید محمد طلحہ کی جانب سے کمیشن میں پیش ہوئیں اور ایک سیل شدہ لفافہ جمع کرایا، جسے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اس سے قبل میر رضا کیس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کی پیشکش کی تھی، تاہم کارروائی مکمل ہونے کے بعد یہ پیشکش واپس لے لی گئی۔

انکوائری رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کیے جانے کے بعد کیس سے متعلق کمیشن کے نتائج اور سفارشات سامنے آنے کی توقع ہے۔ تاہم رپورٹ کے مندرجات اور اس پر حکومت کے آئندہ اقدامات سے متعلق باضابطہ تفصیلات کا انتظار ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *