Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانفرانس میں میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتااسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےبلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے پر غور، رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاسنوجوانوں کی آواز چودھری نعیم کریممیر نادر علی ابڑو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ڈائریکٹر لیگل مقررامامیہ اسکاؤٹس اوپن گروپ پاکستانفرانس میں میراج 2000 ڈی جنگی طیارہ تباہ، عملے کا ایک رکن ہلاک، دوسرا لاپتااسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاریکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیے

بھارت میں 13 کروڑ ووٹرز کے نام خارج ہونے کا معاملہ بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد نام خارج کیے جانے کا معاملہ عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے لگا ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ووٹر فہرستوں سے خارج کیے گئے ناموں کی تعداد میکسیکو کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

اس معاملے پر بھارت میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اپوزیشن رہنما راہول گاندھی سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اور ناقدین کو خدشہ ہے کہ ووٹر فہرستوں سے بڑے پیمانے پر نام خارج ہونے سے بالخصوص مسلمان ووٹرز متاثر ہوسکتے ہیں۔ ناقدین یہ بھی خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ اس عمل سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سیاسی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ تاہم یہ خدشات اور الزامات ہیں، جن پر انتخابی عمل کی شفافیت سے متعلق بحث جاری ہے۔

مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کے حقِ رائے دہی اور جمہوری نظام کے تحفظ سے جڑا اہم سوال ہے۔

نئی دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں احتجاج کے بعد 10 اکتوبر کو نئی دہلی کے جنتر منتر پر مزید مظاہروں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *