Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی محدود کرنے اور توانائی اصلاحات پر زور

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر پیٹرولیم سبسڈی محدود کرنے، مہنگی فیول اسکیموں کو ختم کرنے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی عام صارفین کے بجائے صرف مستحق افراد کو فراہم کی جانی چاہیے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران مالی معاونت محدود مدت اور مخصوص طبقات تک رکھی جائے۔

فنڈ نے مہنگی اور وسیع پیمانے پر فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی میں مزید توسیع سے گریز کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران معاشی شرح نمو 4 فیصد رہی، تاہم مشرق وسطیٰ کے بحران کے اثرات کے باعث سالانہ شرح نمو کم ہوکر 3.6 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کی۔

آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں واجبات کی وصولی بہتر بنانے، گیس کے نقصانات کم کرنے، پیداواری لاگت گھٹانے اور توانائی کی قیمتوں میں بروقت ردوبدل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

فنڈ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے محتاط اور مناسب حد تک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنی چاہیے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *