Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

انڈر 17 فٹبال چیلنج کپ 2026، بحریہ کارساز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی/کوئٹہ: نیا ناظم آباد کے سرسبز و شاداب فٹبال گراؤنڈ پر نیا ناظم آباد انٹر اسکول انڈر 17 فٹبال چیلنج کپ 2026 کے دلچسپ اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کی انڈر 17 کی 14 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار فٹبال، بہترین ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی سید محمد طلحہ، صدر نیا ناظم آباد جمخانہ تھے، جبکہ محسن یوسفزئی، صدر نیشنل سوکر اکیڈمی (NSA) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر حمید اللہ خان، آصف شیخ، ڈاکٹر رفیق، سید عظمت آغا، یوسف خان، شیرال بلوچ، سبحان شاہ اور طٰہٰ علی سمیت دیگر معزز شخصیات، منتظمین، کوچز، کھلاڑیوں اور فٹبال شائقین نے شرکت کی۔ نیا ناظم آباد کے خوبصورت اور بہترین سہولیات سے آراستہ فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا۔ مختلف ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس، مہارت اور کھیل پر گرفت کا شاندار مظاہرہ کیا، جبکہ فٹبال شائقین نے بھی مقابلوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر بحریہ کارساز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا اور نیا ناظم آباد انٹر اسکول انڈر 17 فٹبال چیلنج کپ 2026 کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی، جبکہ جنریشنز اسکول نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔جنریشنز اسکول نے بھی ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور مسلسل بہترین کارکردگی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کی۔فائنل میں جنریشنز اسکول کے کھلاڑیوں نے بھرپور مقابلہ پیش کیا، تاہم بحریہ کارساز نے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جنریشنز اسکول کے کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین شپ کو شائقین اور منتظمین کی جانب سے سراہا گیا۔ بحریہ کارساز کی کامیابی میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت، عمدہ حکمت عملی اور کوچنگ کا اہم کردار رہا۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران مسلسل بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اہم مقابلوں میں اپنی برتری ثابت کی اور بالآخر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ٹورنامنٹ میں انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر بھی مختلف کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈز کی تقسیم بھی کی گئی، جس سے کھلاڑیوں میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوا۔اس موقع پر سید محمد طلحہ اور محسن یوسفزئی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *