Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خطصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتوفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہارپاکستان میں کاروبار کی انفرادی اور اجتماعی صورتحال، اسباب اور علاجحکومت کی آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا 3053 ارب کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانیبلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاکگورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خطصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتوفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہارپاکستان میں کاروبار کی انفرادی اور اجتماعی صورتحال، اسباب اور علاجحکومت کی آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا 3053 ارب کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانیبلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکا

کراچی: میر رضا علی کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد کمیشن کی کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی مدت 27 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔ کمیشن کی جانب سے مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست سندھ حکومت کو بھیجی گئی تھی۔

سندھ حکومت کے فوکل پرسن نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرکے فیصلے کے لیے سندھ کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر کمیشن کی کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر سندھ کابینہ نے کمیشن کی مدت میں توسیع نہ کی تو مزید گواہان کو طلب نہیں کیا جائے گا اور اب تک ریکارڈ کیے گئے بیانات کی بنیاد پر رپورٹ جلد جمع کرائی جائے گی۔

اگر مدت میں توسیع منظور ہوگئی تو گواہان کو نئے نوٹس جاری کیے جائیں گے جبکہ 3 سینئر پولیس افسران کو بھی سوالنامے ارسال کیے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *