Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

کندھ کوٹ میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار فائرنگ سے قتل، قاتلوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ میں مسلح افراد نے ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو قتل کر دیا، قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کچے میں پولیس کا آپریشن جاری کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں مارے گئے تین افراد کے انتقام میں قتل کیا گیا۔ پولیس
تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ کے قریب چاکر آباد کے نزدیک بی سیکشن تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے والے پولیس اہلکار ظفر سنجرانی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ورثاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا مقتول ظفر کے ورثاء کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں بھنگوار برادری کے تین شخص مارا گئے تھے جس کا الزام ہم پر لگایا گیا تھا ہم نے بھنگوار برادری کے سردار کے پاس جا کر صفائی پیش کی تھی جس کے باوجود ہمارے ساتھی کو بے گناہ قتل کر دیا گیا ہے مسلح افراد کے ہاتھوں ریٹائرڈ پولیس اہلکار ظفر سنجرانی کے قتل کے واقعے پر ایس ایس پی کندھ کوٹ محمد مراد گھانگھرو کی قیادت میں کچے میں قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا ملزم فریق پولیس کے آنے سے پہلے گھر خالی کر کے فرار ہو گئے ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک ہر حال میں آپریشن جاری رہے گا آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کر سکی،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *