Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

کاشف حیدری کی ڈی ایس پی صدر پولیس شوکت جدون سے اہم ملاقات

کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ڈی ایس پی صدر پولیس شوکت جدون سے گزشتہ روز انکے دفتر میں اہم ملاقات کی، جس میں شہر میں ون ویلنگ، تیز رفتاری، کم عمر افراد کی موٹرسائیکل ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کاشف حیدری نے مطالبہ کیا کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والے کم عمر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، جبکہ خطرناک کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے رجحان کی بھی روک تھام کی جائے، کیونکہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف خود نوجوانوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض نوجوان سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک موٹرسائیکل کرتب اور ریسنگ کی ویڈیوز بناتے اور نشر کرتے ہیں، جس سے دیگر نوجوان بھی اس عمل کی طرف راغب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کرکے مؤثر نگرانی اور کارروائی کا سلسلہ شروع کیا جائے، جبکہ والدین بھی اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل دینے اور خطرناک ڈرائیونگ سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر شوکت جدون نے شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *