Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

اوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتار

اوستامحمد(نمائندہ خصوصی)ایس پی اوستامحمد حافظ معاذ الرحمن کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس تھانہ اوستامحمد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حسین آباد میں قائم مبینہ جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر متعدد جواریوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی اوستامحمد حافظ معاذ الرحمن کی جانب سے شہر میں جرائم اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کو مؤثر کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ اوستامحمد ندیم بہرانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ حسین آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر قائم جوا کے اڈے پر اچانک کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر موجود متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مبینہ قمار بازی کے لیے استعمال ہونے والی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شہر میں جوا، منشیات اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس پی اوستامحمد حافظ معاذ الرحمن کی ہدایات پر سٹی پولیس کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کو جرائم کے سدباب اور شہریوں کو سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سٹی پولیس اوستامحمد نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہونے والی مشکوک اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی کی جا سکے۔

سٹی پولیس اوستامحمد کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *