Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خانپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاندہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستانکیا ہمارا تعلیمی نصاب عملی مہارتوں کی کمی کا شکار ہے؟لورالائی میونسپل کارپوریشن، میختر کو میونسپل کمیٹی بنانے کا عمل جلد مکمل ہوگا، حاجی محمد خان

جے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگا

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں جماعتی نظم و ضبط، تنظیمی امور، کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہری مسائل سمیت اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے لیے دعوت نامے تیار کیے جا چکے ہیں جو متعلقہ یونٹوں کے ذریعے اراکینِ عمومی تک بروقت پہنچائے جائیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے دو ہزار سے زائد اراکینِ عمومی کو دعوت نامے جاری کی جا چکی ہے انہوں نے تمام اراکینِ عمومی پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ یونٹ کے ذمہ داران سے رابطے میں رہتے ہوئے دعوت نامہ بروقت وصول کریں اجلاس کے مقررہ وقت اور مقام پر اپنی شرکت یقینی بنائیں اور جماعتی نظم و ضبط کی پاسداری کرتے ہوئے اجلاس کو منظم اور کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اراکینِ عمومی کی شرکت محض ایک رسمی حاضری نہیں بلکہ جماعتی مشاورت، تنظیمی استحکام اور آئندہ کے لائحۂ عمل کی تشکیل میں ان کی دستوری و جماعتی ذمہ داری کا تقاضا ہے۔ انہوں نے یونٹ امراء و نظماء عمومی کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے یونٹ کے اراکینِ عمومی تک دعوت ناموں کی بروقت ترسیل اجلاس کی اطلاع اور اراکین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر رکن سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *