Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دن

ادب اور صحافت کا باہمی تعلق اِس حوالے سے اہم ہے کہ دونوں قلم کی حّرمت کے آمین ہیں تاہم بلوچستان میں پرنٹ میڈیا کو ہمیشہ مسائل کا سامنا رہا ہے۔ صحافتی اقدار کی ترقی کے مواقع کم کم میسر آئے اور صحافی برادری گوناگوں مشکلات سے نبردآزما رہے۔اِن حالات میں قیوم بلوچ نے اپنے صحافی دوستوں سے مل کر بلوچستان میڈیا فورم کی بنیاد رکھی ہے 13 ستمبر کا دن بلوچستان کی صحافتی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ کوئٹہ میں 13 ستمبر کو منعقد ہونے والے بلوچستان میڈیا فورم کے پہلے مرکزی سیشن میں بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل، ان کے بنیادی و پیشہ ورانہ حقوق، لوکل پرنٹ میڈیا کی بقائ و تحفظ اور صوبے میں صحافت کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔جبکہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور مقامی اخبارات و میڈیا اداروں کی بقائ کیلئے آئندہ جدوجہد کی سمت اور جامع لائحہ عمل کا تعین بھی کیا جائے گا۔ قیوم بلوچ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو معاشی، پیشہ ورانہ اور دیگر متعدد مسائل کا سامنا ہے، جن کے مستقل اور مو¿ثر حل کیلئے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا لوکل پرنٹ میڈیا صوبے کی آواز ہے، جس نے ہر دور میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور دور دراز علاقوں کی خبریں حکام اور متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔مقامی اخبارات اور ان سے وابستہ صحافی و کارکن آج شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اس لئے لوکل پرنٹ میڈیا کی بقائ ، استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک واضح، منظم اور مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔بلوچستان میڈیا فورم اپنے قیام کے بنیادی مقاصد کے مطابق صحافیوں اور لوکل میڈیا کے مسائل کو ہر مناسب فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سیشن میں کوئٹہ، مچھ بولان، کچلاک، سبی، بھاگ، بختیار آباد، صحبت پور، ڈیرہ مراد جمالی، گوادر، تربت، پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافی، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا ورکرز شریک ہوں گے۔ بلوچستان میڈیا فورم کا بنیادی مقصد صحافتی برادری کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ تمام صحافیوں، رپورٹرز، کالم نگاروں، فوٹو جرنلسٹس، کیمرہ مینوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا سے وابستہ دیگر کارکنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کی گیارہ رکنی کابینہ نے حلف اّٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب کی صدارت معروف ادیب اور براہوی زبان کے اسکالر ڈاکٹر سوسن براہوی نے کی جبکہ ممتاز نعت خواں شہزاد عالم اور محترمہ سیماب رفیق مہمان خصوصی کی نشست پر جلوہ افروز تھیں۔حلف برداری کی تقریب میں معروف صحافی ارسلان فیاض ، شاہ محمد شامی ، نوجوان شاعر عجب سائل ، زاہد خان اور افضل مینگل ، محترمہ نرگس نہاں کے علاو¿ہ پروفیسر اکبر ساسولی نے شرکت کی۔تقریب میں محترمہ سیماب رفیق ، محترمہ فہمیدہ گل ، محترمہ صدف غوری ، محترمہ فائزہ صدیقی اور محترمہ شہزادی فوزیہ کاسہ کے علاو¿ہ کلیم اللہ بلوچ ، شہزاد عالم اور دوست محمد ہجراں سے ڈاکٹر سوسن براہوی نے حلف لیا۔ تاہم عہدوں کا اعلان نہیں کیا گیا جو باہمی مشاورت سے اسی ہفتے تفویض کر دیئے جائیں گے۔بزم عابد شال کے زیرِ اہتمام پروفیسر رشید حسرت کی رہائش گاہ پر محفل مشاعرہ کی تقریب ہوئی بعد ازاں سولہ شعری مجموعوں کی خالق شاعرہ صدف غوری کی کتاب سنگ صدف کی رونمائی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *