Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

کوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد اور دادرسی جمعیت علماء اسلام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ کوئٹہ شہر ناقص گورننس، انتظامی عدم توجہی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث گھمبیر مسائل کا شکار ہے ایسے حالات میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے قائم کردہ سماجی کمیٹیاں شب و روز متحرک رہیں گی اور متعلقہ محکموں اور حکام سے رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن عملی اقدام اٹھایا جائے گا۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مختلف سماجی کمیٹیوں جن میں نادرا، پاسپورٹ و لوکل کمیٹی، صحت کمیٹی، تعلیم، ترقیاتی امور و سیکرٹریٹ کمیٹی، پولیس و تھانہ جات کمیٹی، واسا، بجلی و گیس کمیٹی، مساجد و مدارس اور مصالحتی کمیٹی شامل ہیں کے اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوئے۔اجلاسوں میں متعلقہ کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی جبکہ اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق عوامی مسائل شکایات انتظامی رکاوٹوں اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاسوں میں کمیٹیوں کے آئندہ لائحہ عمل ذمہ داریوں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے باقاعدہ رابطہ اور ملاقاتیں کی جائیں گی اور مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرکے ان کے حل کی عملی پیروی کی جائے گی۔ اجلاسوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی خدمت کے اس عمل کو محض اعلانات تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ ہر ممکن سطح پر عملی اقدامات، مسلسل رابطوں اور مؤثر پیروی کے ذریعے شہریوں کے مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *