Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

شعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاونین اطلاعات کا اہم اجلاس ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں معاونین اطلاعات عبدالصمد حقیار اور مفتی محمد ابوبکر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ اطلاعات کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالصمد حقیار کی بہتر کارکردگی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے گا، بالخصوص الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر ضلعی جماعت کی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے سیکرٹریز اطلاعات کا اہم اجلاس طلب کرنے، شعبہ اطلاعات سے وابستہ ساتھیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ منعقد کرنے، ضلعی جماعت کی سرگرمیوں کو قومی سطح کے میڈیا کا حصہ بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دینے اور اطلاعات سے وابستہ تمام ساتھیوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ یونٹوں کی سرگرمیوں اور بیانات کو بروقت اور مؤثر انداز میں میڈیا تک پہنچانے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ عبدالغنی شہزاد نے کہا کہ شعبہ اطلاعات کسی بھی جماعت میں دماغ اور آنکھوں کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اسے فعال، متحرک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعتی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کو مؤثر انداز میں عوام اور میڈیا تک پہنچانے کے لیے تمام ذمہ داران کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *