Banner
Daily Sahafat Quetta
September 12, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد13ستمبر ، صوبے بھر کے صحافیوں کا اجتماع کا دنسابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1329/11-9-2026بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتارکوئٹہ ، پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز، 5 خواتین سمیت 9 بھکاری گرفتارجدید ای کامرس و آئی ٹی لیب کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں امن کے قیام کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کورکمانڈر کوئٹہحاجی محمد اکبر اچکزئی ایک عہدساز شخصیتکوئٹہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے سماجی کمیٹیاں متحرک رہیں گی، عبدالرحمن رفیقشعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، عبد الغنی شہزاد

بلوچستان پولیس کی خصوصی مہم ،44اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان گرفتار

ترجمان بلوچستان پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر کوئٹہ سمیت صوبے کی 9 رینجز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھنے اور قانون پسند شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق صوبے بھر میں اشتہاریوں ،مفرور ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 44 اشتہاری، 249 مفرور اور مختلف جرائم میں ملوث 492 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ11سالہ بچی سمیت 16 مغویوں کو بھی بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔جبکہ مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 108 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 95 ریوالور و پسٹل، 6 کلاشنکوف، 7 شارٹ گن ورائفل، 770 گولیاں اور کارتوس جبکہ 48 میگزین بھی برآمد کیے گئے۔ بلوچستان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں62 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 81 کلو 468 گرام چرس،10 کلو 67گرام آئس شیشہ ، 525گرام افیوم ،200پیکٹس گٹکا , 45 گرام کرسٹال ، 49 عدد شراب کی بوتلیںسمیت6لیٹر دیسی شراب اورغیرقانونی 1279 سگریٹ کی بڑے پیکٹ برآمد کیں۔بلوچستان پولیس نے مختلف کارروائیوں میں3 مسروقہ گاڑیاں، 44 موٹر سائیکلیں اور 13 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ پریس ریلیز کے مطابق دفعہ550کی خلاف ورزی پر 6گاڑیوں اور موٹر سائیکلیوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ2253 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ ترجمان کے مطابق عوام کے تحفظ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی اور قانونی عملداری کو قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی عوام اور پولیس کے مابین تعاون کی فروغ کے لئے پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام پر مبنی رویہ اپنانے جبکہ تھانوں کی سطح پر سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے و شفاف سطح پر کارروائی کی بھی ہدایات کی گئی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *