Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

بندوق مسئلے کا حل نہیں بلوچستان ہمیشہ سلامت رہے گا‘شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(اے اےن اےن)بلوچستان کے صوبائی وزراءنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی محرومیوں کے ازالے، بنیادی سہولیات کی فراہمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے دہشت گردی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی بندوق کے زور پر عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام باشعور، محب وطن اور امن پسند ہیں۔ انہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دہشت گردی، بدامنی اور مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ ہمارے عوام نے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، مشکلات برداشت کیں لیکن امن اور اپنے وطن سے وابستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔ آج بھی بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور امن، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں حکومت اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی‘میر ظہور احمد بلیدی ‘حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی وزیر صحت نے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراءنے کہا کہ بلوچستان صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ مختلف اقوام، قبائل، زبانوں، ثقافتوں اور روایات کا ایک حسین گلدستہ ہے۔ یہاں بسنے والے تمام لوگ بلوچستان کی پہچان اور خوبصورتی کا حصہ ہیں۔ بلوچستان کی اصل طاقت اس کے عوام کا باہمی اتحاد، بھائی چارہ اور وطن سے محبت ہے۔ کسی بھی کالعدم تنظیم، دہشت گرد گروہ یا شرپسند عناصر کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے مستقبل کو نقصان پہنچائیں۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو خوف اور مایوسی کی طرف دھکیلنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار بلوچستان کے عوام کی امنگوں کے ترجمان نہیں ہو سکتے۔ بلوچستان کے عوام اپنے بچوں کے لیے محفوظ مستقبل، بہتر تعلیم، صحت، روزگار، سڑکوں، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت عوام کی ان جائز ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت کا مقصد صرف ترقیاتی منصوبے شروع کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کے ہر ضلع اور ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے ثمرات پہنچانا ہے۔ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے مواقع، تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بلوچستان کے وسائل اور صلاحیتوں کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔صوبائی وزراءنے کہا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے عوام کو ریاست سے دور نہیں کیا جا سکتا۔ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں، ترقی چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں۔ جو عناصر ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے، عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کسی ایک فرد، جماعت یا حکومت کا نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کا مشترکہ خواب ہے۔ اس خواب کی تکمیل کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ حکومت تمام مثبت قوتوں کو ساتھ لے کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔صوبائی وزراءنے واضح کیا کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ بلوچستان ایک گلدستہ ہے اور اس گلدستے میں شامل تمام اقوام اور قبائل صوبے کی خوبصورتی اور طاقت ہیں۔ ہماری مشترکہ شناخت بلوچستان ہے اور ہماری مشترکہ ذمہ داری اس سرزمین کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ماضی میں بھی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ان کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ عوام اور حکومت مل کر امن دشمن عناصر کا مقابلہ کریں گے اور بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔صوبائی وزراءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کی خدمت، صوبے کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *