Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایت

لورالائی (میاں محمدعامربشیرآرائیں) بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم اور ڈپٹی کمشنر لورالائی آفس کی تمام متعلقہ برانچز کے سربراہان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ آف ریونیو سے متعلق مختلف انتظامی امور، سرکاری ریکارڈ کی دستیابی، مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات کے جائزے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم نے متعلقہ افسران اور برانچ سربراہان کو جائزے کے عمل، مطلوبہ ریکارڈ اور ضروری معلومات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مختلف برانچز کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق امور اور ریکارڈ کی صورتحال سے ٹیم کو آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو کی ٹیم کو مطلوبہ سرکاری ریکارڈ اور معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ ریکارڈ کے جائزے کا عمل مؤثر، شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ تمام متعلقہ برانچ سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ ریکارڈ کی دستیابی یقینی بنائیں اور ریکارڈ کو مکمل، مرتب اور قابلِ رسائی حالت میں رکھیں۔اس موقع پر افسران کو ہدایت کی گئی کہ بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور جائزے کے دوران طلب کیے جانے والے ریکارڈ، دستاویزات اور معلومات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر سے گریز کیا جائے۔ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرنے کی تاکید بھی کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور بروقت دستیابی انتظامی امور کی مؤثر انجام دہی کے لیے نہایت اہم ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ذریعے متعلقہ امور کا جائزہ لیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو وہاں قواعد و ضوابط کے مطابق ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کے باقاعدہ جائزے اور ضروری کارروائی کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ برانچز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی برانچز کا مطلوبہ ریکارڈ مکمل طور پر تیار رکھیں اور ٹیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے طے شدہ طریقۂ کار اور قواعد و ضوابط کے مطابق ریکارڈ کے جائزے کا عمل مکمل کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ محکموں اور برانچز کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے تمام ضروری امور کو بروقت نمٹایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *