Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسیکوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتارتعلیم کے معیار اور نوجوانوں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ظہور بلیدیکمپنی میں شفافیت، پیشہ ورانہ نظم و نسق اور مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے، سرفراز بگٹیبورڈ آف ریونیو بلوچستان کی ٹیم کے ساتھ اہم اجلاس، ریکارڈ کی فراہمی اور مکمل تعاون کی ہدایتتعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، قرۃ العین مگسی

مسلم اتحاد کالونی میں پانی کی شدید قلت، واسا کی ناقص کارکردگی پر جمعیت علماء اسلام کا اظہارِ تشویش

کوئٹہ
جمعیت علماء اسلام مسلم اتحاد کالونی یونٹ کے امیر مفتی عالم گل، ناظم عمومی مولانا موسیٰ کلیم اللّٰہ فضلی، سرپرست مولانا فضل الحق حقانی، اللّٰہ دوست ایڈوکیٹ، مولانا شیر محمد، مولانا عبدالولی جان، مولانا عبد العزیز حمدی، حاجی وزیر محمد بڑیچ، مولانا نور محمد حقانی، مولانا محمد قدیم، مولانا عبد الجبار درانی، بہادرشاہ، حاجی عین الدین، عبد المالک طورزئی، قاری فیض اللّٰہ فیضانی، محب اللّٰہ، محمد عمر بڑیچ، حافظ محمد ابراہیم، سالار سمیع اللّٰہ اور شیخ حبیب اللّٰہ نے واسا کی ناقص کارکردگی اور مسلم اتحاد کالونی میں پانی کی شدید قلت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تورجان برمہ گزشتہ کئی ماہ سے خشک ہے جس کے باعث علاقے کے مکین پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے لیکن مسلم اتحاد کالونی کے رہائشی کئی ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ واسا حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی عدم فراہمی سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ٹینکروں کے ذریعے مہنگا پانی خریدنا غریب عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ جمیعت علماء اسلام مسلم اتحاد کالونی یونٹ نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تورجان برمہ کی بندش کا فوری نوٹس لیا جائے، پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور علاقے میں پانی کے مستقل مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *