Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی، 14 افراد گرفتار

کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ فارمولا دودھ کے خلاف کارروائی، 14 افراد گرفتار

کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ و غیر معیاری بچوں کے فارمولا دودھ کے خلاف کارروائیاں، 14 افراد گرفتار، 11 یونٹس سیل 575 کلو گرام غیر رجسٹرڈ دودھ ضبط

کوئٹہ، یکم ستمبر 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری اور غیر مجاز پیکنگ میں بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایئرپورٹ روڈ، اڈہ سرکی روڈ اور بازار ایریا میں کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 14 افراد کو گرفتار، 11 یونٹس کو سیل اور مجموعی طور پر 575 کلوگرام غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ بچوں کا فارمولا دودھ ضبط کیا گیا۔

ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی کے دوران 9 افراد گرفتار، 6 یونٹس سیل اور 250 کلوگرام فارمولا دودھ ضبط کیا گیا، جبکہ اڈہ سرکی روڈ پر 2 افراد گرفتار، 4 یونٹس سیل اور 125 کلوگرام دودھ ضبط کیا گیا۔ بازار ایریا میں 2 افراد گرفتار، 2 یونٹس سیل اور 50 کلوگرام دودھ ضبط کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈرگ انسپکٹرز کی کارروائی کے دوران مزید 150 کلوگرام فارمولا دودھ ضبط کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بچوں کی صحت سے متعلق غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فارمولا دودھ کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *