Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

کندھ کوٹ میں خونی تنازع، بھنگوار برادری کا معزز شخص قتل

کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ کے قریب بھنگوار اور محمدانی برادریوں کے درمیان جاری خونی تصادم کے نتیجے میں بھنگوار برادری کا معزز شخص غلام مرتضیٰ بھنگوار قتل ہوگیا علاقے میں سوگوار ماحول ہو گیا برادریوں کے درمیان خونی تصادم بڑھنے کا خدشہ ہے قتل کے بعد محمدانی برادری نے خوشی میں فائرنگ کی پولیس کوئی بہی کارروائی نہ کر سکی
تفصیلات کے مطابق؛ کندھ کوٹ کے قریب بخشا پور تھانہ کی حدود گاؤں جمال خان بھنگوار میں بھنگوار اور محمدانی برادریوں کے درمیان خونی تنازعہ میں محمدانی برادری کے مسلح افراد نے بھنگوار برادری کے معزز شخص غلام مرتضیٰ خان عرف پپو بھنگوار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا قتل کے بعد بھنگوار برادری کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور لاش کو سول اسپتال پہنچایا جہاں نوجوان کی لاش دیکھ کر ورثاء دھاڑیں مار مار کر رونے لگے ہسپتال سے قانونی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی بھنگوار برادری کے لوگ بڑی تعداد میں اسلحہ لیکر پہنچ گئے واقعے کے بعد علاقے میں سوگوار ماحول ہو گیا اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محمدانی اور بھنگوار برادریوں کے درمیان جاری خونی تنازعہ کے باعث پیش آیا ہے واضح رہے کہ کچھ سال قبل سیاہ کاری کے معاملے پر تکرار شروع ہوا تھا جس میں دو خواتین، ایک راہگیر سمیت 12 افراد قتل ہو چکے ہیں پولیس نے واقعے پر کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ محمدانی برادری کے مسلح افراد نے قتل کے بعد خوشی میں فائرنگ کر کے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *