Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھروTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھرو

عوام کی خدمت کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستان

) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے سابق وفاقی وزیر خلیل جارج کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کوئٹہ شہر کے مختلف اقلیتی علاقوں کے علاقائی عہدیداران اور رہنماوں نے ملاقات کی اور انہیں امریکہ کے کامیاب دورے اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں شرکت اور خطاب پر مبارکباد پیش کی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اپنے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد وطن واپسی پر استقبال اور مبارکباد دینے پر اقلیتی برادری کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ سے خطاب پاکستان اور بلوچستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب ہو یا امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات، ہر موقع پر پاکستان اور بلوچستان کی نمائندگی کرنا اور اپنے نوجوانوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ان مواقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی اور عزت افزائی ملی۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے دلوں میں اپنے ملک اور عوام کیلئے بےپناہ محبت اور وابستگی موجود ہے۔ انہوں نے امریکہ کے شہر ٹیکساس، ہیوسٹن اور لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تجارت اور کاروبار سے وابستہ ہے اور وہ پاکستان کی معیشت کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارا تعلق بلاشبہ مختلف قوموں، مذاہب اور علاقوں سے ہو سکتا ہے، لیکن ہم سب پاکستانی ہیں۔ آئینِ پاکستان کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور ہمیں باہمی اتحاد، احترام اور یکجہتی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں اقلیتی رہنماو¿ں اور نمائندوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر عوام کی خدمت کریں اور ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت ہوں یا اکثریت، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں۔ کرسچین بھی ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کا کردار قابلِ قدر ہے۔ محمد خان لہڑی نے بھی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو دورہ? امریکہ کی کامیابی اور عالمی فورم پر پاکستان و بلوچستان کی مو¿ثر نمائندگی پر مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی شرکت اور خطاب ہم سب کیلئے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم مسیحی اور ہندو برادری کی جانب سے گورنر بلوچستان کو ان کے کامیاب دورہ امریکہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عالمی فورم پر پاکستان اور بلوچستان کے نوجوانوں کی آواز موثر انداز میں پیش کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ملاقات کے اختتام پر مسلم لیگ ن کی صوبائی رہنمائ ثنائ انتظار کی جانب سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کو گلدستہ پیش کیا اور دیگر نمائندے ہار پہنائے گئے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *