Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھروTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھرو

پشتون قومی جرگہ پشتون اولس کے مسائل کا حل ہے ،مقررین

کوئٹہ ( پ ر) جنوبی پشتونخوا کے عوام پشتون قومی جرگہ کا آغاز جنوبی پشتونخوا کے مرکزی تاریخی شہرکوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جرگہ 11تا 14مارچ 2022بنوں تاریخی جرگہ کے فیصلوں کے نتیجے اور بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے مخدوش خطرناک صورتحال اور جاری ریاستی دہشت گردی زیارت، پشین ، چمن ، قلعہ عبداللہ خان ، کوئٹہ ،دکی ، ہرنائی میں پشتونوں کی شہادت ، ہنہ اوڑک ، کلی ببری ،منگلہ ،زیارت،شاہرگ کے دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی ہدایت پر پشتونخوامیپ کے مہزبانی میں جاری ہے جرگہ میں جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع سبی ، موسیٰ خیل ، شیرانی ، ژوب ، لورالائی ، دکی ، زیارت ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ خان ، چمن ، پشین اور ضلع کوئٹہ کے شرکاءپر مشتمل ہے ۔ جس میں ان تمام اضلاع کے قبائلی معتبرین سیاسی پارٹیوں کے رہنماء، سماجی ورکرز ، علمائے کرام ، وکلاء، خواتین ، سول سوسائٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءکی تعداد چار ہزار سے زائد تھیں ۔ جرگہ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے مولوی کلیم اللہ نے کی اور پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے افتتاحی خطاب کیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے سرانجام دی۔ جرگہ کے پہلے دن تین سیشنز منعقد ہوئے جس سے ملک عنایت اللہ کاسی ،حاجی عنایت اللہ بازئی، ملک جمال حیدر زئی ، سردار نصیب اللہ کبزئی ،نسیم خان یاسین زئی ،قاہر خان بازئی، پروفیسر عبدالمنان حبیب زئی ، مولوی عبدالقادر لونی ، مولوی عبداللہ خان ترابی ، سردار عزیز اللہ کبزئی ، ڈاکٹر لیاقت تابان،ملک عبدالقیوم کاکڑ، خالقداد لونی ،ذاکر خان کاسی ، حاجی جانان عدوزئی، ایڈووکیٹ ایاز مندوخیل ،مولوی رفیع اللہ شیرانی ، علامہ نعیم بابئی ، حاجی نافع اچکزئی کامرس آف چمن ، مفتی عبدالواحد بازئی ، عبدالجبارٹرانسپورٹر، زبیر شاہ آغا، سید علاﺅالدین آغا، حاجی صدو خان بیانزئی، مولوی عبدالقادر، وکیل موسی خیل، سردار محمد ایوب مندوخیل ، علامہ بابڑ صاحب اوروکیل خان موسیٰ خیل نے خطاب کیا ۔ جرگہ کے دوسرے روز کا پہلا سیشن صبح 10بجے شروع ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جرگہ کے پہلے سیشن سے حاجی محمد عظیم اجرم ، سردارایوب خان مندوخیل ، ملک مولاداد شیرانی، زین العابدین خلجی ، ڈاکٹر امانت مسیحی، حضرت مولانا شیخ مندوخیل ، عبداللہ خان کاکڑ، حاجی عبدالرحمن بازئی، خان امان اللہ کان چمن ، سردار ایوب خان وردگ، سائیں محمد انور شیرانی ، ڈاکٹرعصمت اللہ جوگیزئی ، حاجی امین اللہ خان نورزئی ، حاجی کلیم اللہ ، عبدالصمد خان اچکزئی ، سردار اکبر خان ترین ، سردارمحمد ایوب خان شیرانی ، محمد یار شیرانی ، محمود ملیزئی ، نسیم خان پانیزئی ، قاری مہر اللہ ، نسیم خان بازئی ، آرزو زیارتوال ، سومیرہ کاکڑ، عبدالرحیم کاکڑ، بابر خان مرغزانی ، رضا وکیل ہزارہ ،قاسم خان زیارت، حافظ حمد اللہ صاحب نے خطاب کیا ۔ جبکہ جرگہ کے دوسرے روز کا تیسرا سیشن جاری ہے ۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولوی کلیم اللہ ، قاری مہر اللہ اور قاری خلیل اللہ نے حاصل کی ۔ جرگہ میں ہزاروں کی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔ جرگہ یکم ستمبر کو بھی جاری رہے گا جس میں جنوبی پشتونخو ا کے عمائدین اپنے تجاویز پیش کرینگے اور جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *