Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

گوٹھ میر دودا خان سیال میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل، اہلِ گاؤں میں خوشی کی لہر

گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے ترقیاتی فنڈز اور سردار محمد ہارون خان جمالی، سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی کی تجویز پر گوٹھ میر دودا خان سیال میں بلیک ٹاپ روڈ کا اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ سڑک کی تعمیر کا کام بہترین معیار اور معیاری میٹریل کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا، جس سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت کی دیرینہ مشکلات سے نجات مل گئی ہے۔بلیک ٹاپ روڈ کی تکمیل پر سیاسی و سماجی رہنما میر گہنور خان سیال اور گوٹھ میر دودا خان سیال کے مکینوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور سردار محمد ہارون خان جمالی، سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میر گہنور خان سیال اور گاؤں مکینوں نے کہا کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے باعث گاؤں کے مکینوں کو طویل عرصے سے شدید سفری مشکلات کا سامنا تھا۔ کچی اور خستہ راستوں کے باعث بارشوں کے موسم میں صورتحال مزید دشوار ہوجاتی تھی، جبکہ مریضوں، طلبہ، بزرگوں اور کسانوں کو آمدورفت میں خصوصی مشکلات پیش آتی تھیں۔ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سے اب یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اہلِ گاؤں کو محفوظ، آسان اور بہتر سفری سہولت میسر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں سمیت بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئی سڑک سے نہ صرف گوٹھ کے مکینوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوگی بلکہ زرعی پیداوار کی منڈیوں تک رسائی، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر علاقوں سے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔میر گہنور خان سیال نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر سردارزادہ فیصل خان جمالی اور سردار محمد ہارون خان جمالی سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں دیگر بنیادی ضروریات، خصوصاً سڑکوں، بجلی، پینے کے صاف پانی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں،اہلِ گاؤں نے بلیک ٹاپ روڈ کی بروقت تکمیل اور معیاری تعمیر پر متعلقہ حکام اور منصوبے سے وابستہ افراد کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *