Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن حملے کی عدالتی تحقیقات کا آغاز، شواہد 28 اگست تک طلب


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں پیش آنے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی عدالتی تحقیقات کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے یہ اقدام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد کیا۔ تحقیقاتی کمیشن نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے رجسٹرار/سیکرٹری کمیشن ملک شعیب سلطان کو مقرر کردیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے عوام، متعلقہ افراد، اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 28 اگست 2026 تک دفتری اوقات میں واقعے سے متعلق ضروری شواہد، معلومات اور دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ واقعے یا حملے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والا شخص بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ میں قائم رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن کے دفتر میں حاضر ہو کر اپنا نام، مکمل کوائف، موجودہ و مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرا سکتا ہے۔

موصول ہونے والی معلومات اور شواہد تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد مانگی ڈیم حملے کی جوڈیشل انکوائری کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *