Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

مسلم باغ پولیس کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

مسلم باغ پولیس کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

مسلم باغ: قلعہ سیف اللہ پولیس نے تھانہ مسلم باغ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 رکنی مبینہ خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی قلعہ سیف اللہ عمران رازق کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی مسلم باغ حاجی محمد زمری کی نگرانی میں ایس آئی/ایس ایچ او محمد اسماعیل بابر، آئی پی عبداللہ کاکڑ اور پولیس ٹیم نے کی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت مرزا خان ولد اللہ داد، محمد صادق ولد عبدالخالق، نجیب اللہ ولد محمد دین اور محمد آصف ولد محمد کے ناموں سے کی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستول، وارداتوں میں استعمال ہونے والی فورنر گاڑی، متعدد مشکوک و مبینہ جعلی نمبر پلیٹس اور مبینہ جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مسلم باغ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مسلم باغ پولیس کی کارروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *