Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

حب میں یومِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول، چار مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلے کا انعقاد

حب میں یومِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول، چار مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلے کا انعقاد

حب:(رپورٹ؛ ابوبکر دانش میروانی بلوچ) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ڈاکٹر یاسر بازئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب حاجی محمد ہاشم زہری کی نگرانی میں یومِ آزادی پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں چار مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں تائیکوانڈو، شوٹنگ بال، فٹبال اور کرکٹ کے مقابلے شامل تھے۔ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ شائقینِ کھیل نے بھی مقابلوں میں بھرپور دلچسپی لی۔
یومِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں 11 اگست کو تائیکوانڈو کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں چار مختلف ٹیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بہترین تکنیک، مہارت، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ تائیکوانڈو کے مقابلوں نے شائقین کو خاص طور پر محظوظ کیا اور کامیاب کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی گئی۔
12 اگست کو شوٹنگ بال کا دلچسپ مقابلہ لیبر فائٹر اور حب فائٹر کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کے دوران بہترین کھیل، جوش و جذبے اور مسابقتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اسی طرح 13 اگست کو فٹبال کا شاندار مقابلہ حب کمبائنڈ اور اے آر ایم اکیڈمی کے درمیان منعقد ہوا۔ میچ میں حب کے نامور اور تجربہ کار فٹبال کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جس کے باعث مقابلے میں شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی۔ دونوں ٹیموں نے میدان میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا۔ مقررہ وقت میں فیصلہ نہ ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جہاں حب کمبائنڈ نے اے آر ایم اکیڈمی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
جبکہ میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب حاجی محمد ہاشم زہری نے حالیہ دنوں ناروے کپ میں پاکستان فٹبال ٹیم کے نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں قدوس آسکانی اور عارف بلوچ کو نقد انعامات سے نوازا گیا،
یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو کرکٹ کا شاندار مقابلہ لالا الیون اور غازی اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں نامور ٹیموں کے درمیان ہونے والا سنسنی خیز مقابلہ شائقین کے لیے بھرپور تفریح کا باعث بنا۔ کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ بنائے رکھا، جبکہ شائقین نے اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
یومِ آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ حب کی جانب سے لیڈا آڈیٹوریم حب میں منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب حاجی محمد ہاشم زہری نے محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف معزز شخصیات کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر سینیٹر دینش کمار، ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل، ایف سی ونگ کمانڈر شہزاد قمر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رحیم بلیدی کو محکمہ کھیل کی جانب سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ حب اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حب حاجی محمد ہاشم زہری کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اسپورٹس فیسٹیولز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
یومِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول نے یہ ثابت کیا کہ حب کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھا جائے، نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ حب سے مزید باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ضلع اور صوبے کا نام روشن کرسکیں،
واضح رہے کہ ہر گیم کے اختتامی تقریب کے موقع پر فائنلسٹ ٹیموں کو ٹرافیز، مڈلز،نقد انعامات سے بھی نوازا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *