Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

چمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگا

چمن: بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری محمد زاہد ترین کے مطابق، ایف سی بلوچستان نارتھ کے تعاون سے، چمن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء مورخہ 28، 29 اور 30 اکتوبر کو ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں منعقد ہوگی۔

چیمپئن شپ میں سندھ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کی باکسنگ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس کھیلوں کے ایونٹ کا مقصد نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا، صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور بلوچستان میں باکسنگ کے کھیل کو مزید ترقی دینا ہے۔

چیمپئن شپ میں اسکول بوائز، جونیئر بوائز، یوتھ بوائز اور ایلیٹ مینز کی مختلف وزن کی کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں 22 کلوگرام سے لے کر 80 کلوگرام تک کے وزن کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

منتظمین کی جانب سے تمام متعلقہ باکسنگ کلبوں، ٹیموں اور کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس ایونٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے مثبت ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ کے انتظامات چمن باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک صاحب کی سربراہی میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریفری و جج کمیشن بشیر احمد اچکزئی صاحب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *