Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامیمراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاج، مسماری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلانسونا مزید 900 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئیاسسٹنٹ کمشنر فقیرآباد سمیعہ جبین اپنی باوقار شخصیت اور انتظامی میدان میں ایک متاثر کن شناخت رکھتی ہیں،علاقہ عمائدینبدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیےکراچی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے منایا گیا، ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعائیںحب: غیر حاضر طبی عملے کی تنخواہوں میں کٹوتی، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں فوری دور کرکے کام مقررہ معیار اور مدت میں مکمل کیا جائے، کمشنر سائرہ عطاءحب: بی ای ایس ایس آئی ہسپتال کے 23 ملازمین غیر حاضر، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان نے شوکاز نوٹس جاری کردیےروہڑی میں صفائی کے ناقص انتظامات، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےپٹرول پر 180 روپے لیوی، غریب کی جیب پر ڈاکہ اور آئی ایم ایف کی غلامیمراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاج، مسماری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلانسونا مزید 900 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ہوگئیاسسٹنٹ کمشنر فقیرآباد سمیعہ جبین اپنی باوقار شخصیت اور انتظامی میدان میں ایک متاثر کن شناخت رکھتی ہیں،علاقہ عمائدینبدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں آج اہم پیشرفت کا امکان

کراچی: ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی، جبکہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان آج اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، جن میں مثبت پیش رفت اور ڈیڈ لاک ختم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس سندھ میں مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں گورنر سندھ، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، پنجاب اور سندھ کے وزرائے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی پرامن ملک گیر ہڑتال نو روز سے جاری ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل جلد حل ہوجائیں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے بھی مذاکرات میں بریک تھرو کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جائز اور قانونی مطالبات تسلیم کیے تو ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات میں صرف زبانی یقین دہانیوں سے کام چلانے کی کوشش کی گئی تو ہڑتال مزید 10 روز تک جاری رکھی جا سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے متحد ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *