Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدت

سکھر (بیورو چیف) سابق انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس اور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سید ابن حسین کے والد، ممتاز انجینئر، سماجی شخصیت اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سید غضنفر عباس مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب 2 اگست 2026 کو باغِ حسین، ملتان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، معززینِ شہر، سماجی شخصیات، دوست احباب اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران سید غضنفر عباس مرحوم کی قومی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک باصلاحیت، محنتی اور باوقار شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ قومی معاملات میں بھی گہری دلچسپی لی اور ملک و قوم کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں سید غضنفر عباس مرحوم کا تعلق تاریخی و ثقافتی شہر ملتان سے تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر تھے۔ ان کی قومی خدمات اور ملک کے لیے نمایاں کردار کے اعتراف میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو ان کی خدمات کے اعتراف اور ان کی شخصیت کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔
سید غضنفر عباس مرحوم کو 28 مئی کو منائے جانے والے قومی دن کے لیے یومِ تکبیر کا نام تجویز کرنے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک اہم اور یادگار دن کی حیثیت رکھتا ہے، جسے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاعی صلاحیت کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شرکاء نے اس حوالے سے مرحوم کی قومی سوچ اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا برسی کی تقریب میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ پاک کی تلاوت، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ سید غضنفر عباس مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ دے تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سید غضنفر عباس مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات ایک قابلِ قدر اثاثہ ہیں اور ان کی شخصیت و کردار سے آنے والی نسلوں کو رہنمائی ملتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *