Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستان

غیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیرِ اہتمام تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلے کوئٹہ کے مختلف یونٹوں میں جن میں تحصیل کچلاک،کلی رحیم گل درویش آباد بلیلی یونٹ، حلقہ غبرگ یونٹ، سمنگلی یونٹ، ریگی ناصران یونٹ، سید احمد شہید یونٹ پشتون باغ اور الجہاد یونٹ نورزئی چوک شامل ہیں، کے تفصیلی تنظیمی دورے کیے گئے۔ دوروں میں سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرست اعلیٰ مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا عبدالبصیر، حاجی قاسم خان خلجی، مولانا محمد شعیب جدون، عبدالصمد حقیار، مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا، مولانا محمد عارف شمشیر، مولانا نقیب اللہ ملاخیل اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونٹوں کی مجالسِ عاملہ، تنظیمی کارکردگی، کارکنوں کی فعالیت، جمعیت کے ماتحت مختلف شعبہ جات شعبہ اطلاعات، شعبہ مالیات، شعبہ انصار الاسلام اور ڈیجیٹل میڈیا کی کارکردگی اور درپیش تنظیمی و عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوامی خدمت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جماعت کی جانب سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ بعد ازاں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس نے دوروں کی کامیاب تکمیل پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو گزشتہ سات دہائیوں سے ایسے حکمرانوں نے نقصان پہنچایا ہے جو عوامی مینڈیٹ کے بجائے طاقت یا دیگر غیر جمہوری ذرائع سے اقتدار میں آتے رہے، جس کے باعث قومی ادارے، معیشت اور عوام شدید بحرانوں کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی ملک میں آئین کی بالادستی، حقیقی جمہوریت، عوامی حقوق اور دیانت دار قیادت کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، اور تنظیمی دوروں کا مقصد کارکنوں سے رابطے مضبوط بنانا، تنظیم کو نچلی سطح تک مزید فعال کرنا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *