Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پارلیمانی خدمات انسانی حقوق کے تحفظ اور بلوچستان کی ترقی کے لیے سرگرم کردار قابلِ تحسیناینٹی کرپشن بلوچستان کی کارروائی ،ڈی جی پی آرکا ملازم کو گرفتارنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگا

انجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان


انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تاجروں کے خلاف مبینہ کارروائیوں، قومی شاہراہوں پر امن و امان کی ابتر صورتحال، دہشت گردی کے واقعات اور تاجروں کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے‘یہ بات انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان، حاجی اسلم ترین، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی داو¿د خلجی، حاجی عبدالنافی نورزئی، راجہ محمد ایوب گجر، ولی محمد ترین، اسد خان، اکمل خان، مطیع اللہ، بخت کاکڑ، عبدالحکیم الکوزئی، بشیر خان سنجرانی، زبیر احمد لہڑی اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان مےں کہی‘رہنماو¿ں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے آئے روز تاجروں کی بلاجواز تذلیل، دکانوں کا سامان سڑکوں پر پھینکنے، حلیم پلازہ کے متاثرہ تاجروں کو تاحال معاوضہ ادا نہ کرنے اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں متاثر ہونے والے تاجروں کو نقصانات کا ازالہ نہ کیے جانے کے باعث تاجر برادری شدید اضطراب کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی تا کوئٹہ اور تفتان تا کوئٹہ قومی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کی لوٹ مار، بسوں، ٹرکوں اور گیس بردار گاڑیوں پر حملے، گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور بے گناہ مسافروں کے قتل و زخمی ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ تاجروں اور شہریوں میں بھی شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جناح کلاتھ مارکیٹ، عسکری مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں کے کرایہ دار دکانداروں کو بے دخل کرنے کی کوششیں، عدالتی فیصلوں کے باوجود تاجروں کو مسلسل ہراساں کرنا اور طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا مستقل اور منصفانہ حل نکالیں۔تاجر رہنماو¿ں نے الزام عائد کیا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کا رویہ تاجروں کے ساتھ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، جس کے باعث تاجروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات کا آغاز نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک میں مزید شدت لائی جا سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔بیان میں حکومت بلوچستان، چیف سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ تاجروں کے جائز مطالبات پر فوری مذاکرات کیے جائیں اور عدالتی فیصلوں، قانونی دستاویزات اور حقائق کی روشنی میں تمام مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) نے واضح کیا کہ اگر حکام نے فوری مذاکرات نہ کیے، کمشنر کوئٹہ ڈوےژن نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور تاجروں کے آئینی و قانونی حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام مارکیٹ ایسوسی ایشنز، تاجر تنظیموں، ٹرانسپورٹرز، وکلاء، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔انجمن تاجران بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تصادم کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، تاہم اگر تاجروں کے آئینی اور قانونی حقوق پامال کیے گئے تو تاجر برادری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *