Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںبلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرسورینج کوئلہ کان حادثہ: جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلانایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمپولیس کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہوں گا، مورچے میں بھی ساتھ دوں گا،وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے دورہ زیارت پر شٹر ڈاؤن ہڑتال، آل پارٹیز کا احتجاجدہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، اب ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں

ڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں بلڈ بینک کے مکمل طور پر فعال ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ضلع کے عوام کے لیے صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ بلڈ بینک کے فعال ہونے سے مریضوں کو بروقت، محفوظ اور معیاری خون کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جس سے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملے گی اور ہنگامی طبی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ “الحمدللہ! عوامِ ڈیرہ بگٹی کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک نئی طبی سہولت نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو ضرورت مند مریضوں کو بروقت اور محفوظ خون کی فراہمی یقینی بنائے گا اور بے شمار قیمتی جانوں کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے لیے یہ لمحہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کے مرحوم والد میر غلام قادر بگٹی کی یاد میں قائم اس ہسپتال میں عوامی خدمت کے لیے ایک اور بنیادی سہولت کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں اور بلڈ بینک کا قیام اسی وژن کی عملی تعبیر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹروں، طبی عملے، محکمہ صحت، متعلقہ اداروں اور تمام معاون افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے منصوبے حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس ادارے کو ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے اور حکومت کو عوام کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *