Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

کوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمد

کوئٹہ: 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمد، 8 سالہ بیٹا زخمی حالت میں اسپتال منتقل، پولیس کی تفتیش جاری*
*خاتون کی بہنوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے انصاف کی اپیل
کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ، بابا فرید کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کو قتل کیا گیا، جبکہ ان کا 8 سالہ بیٹا زخمی حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش اپنی تحویل میں لے لی، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
خاتون کی بہن کے مطابق صبح انہیں واقعے کی اطلاع ملی، جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی بہن نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھیں، جس کے بعد واقعے کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
خاتون کی بہنوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *