Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمیعصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جےتعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفرشرح سود میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے،سید امان شاہجی ٹی اے آئینی لورالائی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کو ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم زرکون اور اساتذہ کی مبارکبادچاغی دو اضلاع میں تقسیم، ویسٹرن چاغی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاریجسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفینواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعاکوئٹہ: پشتون آباد میں رہائشی گھر میں آتشزدگی، کوئی نقصان نہیں ہواحاجی عبدالقدیر قریشی کی پٹ فیڈر کینال کے نئے افسران سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکبادروہڑی بائی پاس پر ایل پی جی باؤزر میں خوفناک دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمیعصر حاضر کی مشکلات پر قابو پانے اور مصائب و الام کے خاتمے کے لیے اسوہ امام سجاد کو مشعل نور ہے، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جےتعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،لعل جان جعفرشرح سود میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے،سید امان شاہجی ٹی اے آئینی لورالائی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران کو ہیڈ ماسٹر عبدالحکیم زرکون اور اساتذہ کی مبارکبادچاغی دو اضلاع میں تقسیم، ویسٹرن چاغی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاریجسٹس محسن اختر کیانی ’ضمیر کی آواز پر ‘ مستعفینواں کلی کوئٹہ میں ریورنڈ برکت میموریل کرسچن قبرستان کی سالانہ دعائیہ تقریب، مرحومین کے لیے خصوصی دعا

سیکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشنز کیے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں 28 اور 29 جولائی کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد مارے گئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا، جبکہ مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *