Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

مرسوں مرسوں، سندھ نہ ڈیسوں ریلی کی کامیابی کارکنوں کے اتحاد اور محنت کا نتیجہ ہے، حاجی عبدالخالق سولنگی

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)پاکستان پیپلز پارٹی روہڑی سٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے پارٹی کی ایک اہم تنظیمی بیٹھک منعقد ہوئی جس میں سٹی صدر محمد اسلم میمن،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالخالق سولنگی اور انفارمیشن سیکرٹری عرفان علی داؤد پوٹا نے شرکت کی اجلاس میں روہڑی سٹی کے مختلف وارڈز میں تنظیم سازی،آئندہ سیاسی و عوامی سرگرمیوں،کارکنوں کی شمولیت اور پارٹی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری حاجی عبدالخالق سولنگی نے حالیہ مرسوں مرسوں،سندھو نہ ڈیسوں ریلی کی کامیابی کو پارٹی کارکنوں کی محنت،اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظہر قرار دیتے ہوئے سٹی صدر محمد اسلم میمن،انفارمیشن سیکرٹری عرفان علی داؤد پوٹا اور ریلی کو کامیاب بنانے والی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت،جمہوری اقدار اور سندھ کے حقوق کے تحفظ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کارکنان نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھی قیادت کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر تنظیمی،سیاسی اور عوامی پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ نوجوانوں، خواتین اور متحرک کارکنوں کو تنظیمی ڈھانچے میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دے کر پارٹی کو نچلی سطح تک مضبوط اور فعال بنایا جائے گا اجلاس کے اہم فیصلوں میں روہڑی سٹی کے تمام وارڈز میں تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا اس سلسلے میں تمام پارٹی عہدیداروں اور منتخب کونسلرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے وارڈز میں تنظیمی عہدوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے کارکنان سے درخواستیں(فارمز) وصول کریں اور اہل،متحرک اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ تنظیمی عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی ہے لہٰذا تمام امیدوار مقررہ وقت سے قبل اپنے فارم متعلقہ کونسلر یا کسی بھی ذمہ دار پارٹی عہدیدار کے ذریعے جمع کرائیں تاکہ تنظیم سازی کا عمل شفاف،منظم اور بروقت مکمل کیا جا سکے اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مضبوط تنظیم ہی عوامی خدمت اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی اور روہڑی سٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مستحکم،متحرک اور عوامی قوت بنانے کے لیے تمام کارکن متحد ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *