Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمسلم باغ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاحگنداواہ: ڈی ایچ او آفس میں پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقادقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی 5 کوئلہ کانوں میں کارروائی، قیمتی مشینری جلا دیپاکستان میں روڈ شوز کے ذریعے آذربائیجان کی سیاحت کی صلاحیت کو فروغ دیا گیاٹرمپ کا آزادی صحافت پر بڑا وار، 3 بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے دور رکھنے کا اعلان کر دیاملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 کے ٹیسٹ آج ہوں گے، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاریگوادر: ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ھوت نعمت اللہ کی گاڑی پر فائرنگقلات، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کر دی، 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیابسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

محفوظ بلوچستان ہی معاشی ترقی کی بنیاد ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہم بہت جلد صوبے بھر میں دیرپا امن اور استحکام قائم کریں گے۔ موجودہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات مجموعی صورتحال، عوامی تحفظ اور روزمرہ کی زندگی کیلئے مثبت نتائج برآمد کر رہے ہیں۔ گورنر مندوخیل اس بات پر زور دیا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی اور انتظامی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا، اہم قومی شاہراہوں اور تجارتی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ ان میں چمن سے کراچی، تفتان سے کوئٹہ، اور کوئٹہ سے جیکب آباد اور ژوب تک کے راستے شامل ہیں۔ صوبہ میں تمام قومی شاہراہیں تجارت، ٹرانسپورٹیشن، رابطے اور علاقائی انضمام کیلئے بہت اہم ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا خمیازہ ہمارے صوبے کے اپنے عام لوگ ہی اٹھاتے ہیں ۔ ہمیں خوب احساس ہے کہ اس وقت ہماری تاجر برادری، زمینداران اور چھوٹے کاروباری حضرات گوں ناگوں مسائل و مشکلات سے دو چار ہیں جو براہ راست صوبہ کی معیشت اور ترقی کو متاثر کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پائیدار امن وسیع تر معاشی اور سماجی ترقی کی بنیاد ہے۔ اقتصادی ترقی، سیاسی استحکام، نئی سرمایہ کاری، ملازمتوں کی تخلیق اور بلوچستان کی مجموعی خوشحالی سب کا انحصار ایک پُرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ بلوچستان پر ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ دیرپا قیام امن میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔ تمام سیاسی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صوبے اور عوامی مفادات کی خاطر اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے ہر شہری کے تحفظ اور ہر ضلع میں ریاست کی رٹ کو مضبوط کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ہم مشترکہ کوششوں سے درپیش چیلنجوں اور بحرانوں پر بآسانی قابو پا سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *