Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکروں پر حملے کا دعویٰ

حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں جہاز ان کی جانب سے حال ہی میں نافذ کی گئی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی فورسز نے دو سعودی آئل ٹینکروں کے خلاف فوجی کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اس لیے کی گئی کیونکہ دونوں جہازوں نے سعودی بندرگاہوں سے متعلق حوثیوں کی جانب سے عائد بحری پابندی کو نظر انداز کیا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحیرۂ احمر میں بحری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا تھا کہ سعودی بندرگاہوں سے آنے یا جانے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایک ٹینکر کو نقصان پہنچا اور اس میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تیل کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں سفر کے دوران سعودی ملکیت والے جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم عملہ محفوظ ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق طاقت استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دی جانے والی دھمکیاں علاقائی سلامتی، عالمی تجارت اور بین الاقوامی بحری نظام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اس نوعیت کی کارروائیاں نہ صرف سمندری آمد و رفت کی آزادی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ قواعد پر مبنی بین الاقوامی بحری نظام اور عالمی تجارت کے بلا تعطل بہاؤ کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔

تاحال سعودی حکام نے حوثی باغیوں کے دعوے پر باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا، تاہم اس سے قبل سعودی قیادت نے خبردار کیا تھا کہ بحری جہازوں یا توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *