Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

مضر صحت سبزیوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 48 ایکڑ فصلیں تلف


مضر صحت سبزیوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مسلسل کریک ڈاؤن، 48 ایکڑ پر زیر کاشت آلودہ فصلیں تلف…کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ناقص، ملاوٹ زدہ اور زائد المعیاد خوراک کے خلاف کارروائیاں، 30 سے زائد مراکز جرمانہ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری !
بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے زہریلی سبزیوں، ملاوٹ زدہ دودھ و دہی، ناقص خوراک اور زائدالمعیاد اشیاء کے خلاف مؤثر آپریشنز کیے۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق سب سے بڑی کارروائی میں ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ کے مختلف مقامات پر سیوریج کے پانی سے سیراب تقریباً 48 ایکڑ پر مشتمل سلاد، پالک، پودینہ اور دیگر ہری پتوں والی سبزیوں کی فصلیں موقع پر تلف کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آلودہ سبزیوں کی مارکیٹ تک رسائی روکنے کے ساتھ ساتھ سیوریج کے پانی کی فراہمی کے تمام راستے بھی بند کر دیے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہریوں کو مضر صحت سبزیاں کسی صورت فروخت نہیں ہونے دی جائیں گی اور اس حوالے سے مرحلہ وار کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں بوستان میں عوامی شکایت پر دہی تیار کرنے والے 25 یونٹس کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ دودھ، دہی اور لسی کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ تسلی بخش آئے تاہم صفائی کے ناقص انتظامات اور دستاویزی بے ضابطگیوں پر 4 یونٹس کو جرمانے جبکہ 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اسی طرح کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ، علمدار روڈ اور مشن روڈ پر کارروائیوں کے دوران کیٹرنگ یونٹ، میٹ شاپ، بیکنگ یونٹس، جنرل اسٹورز اور متعدد دیگر مراکز مالکان کو صفائی کے ناقص انتظامات، فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے، خراب گوشت، ایکسپائرڈ اشیاء، غیر معیاری ذخیرہ، کھلے کوکنگ آئل اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیاگیا ۔مزید برآں ملک سیفٹی ٹیم نے الماس چوک اور ایئرپورٹ روڈ پر دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ میں پانی اور اسکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 دودھ فروشوں کو جرمانہ جبکہ 4 ملک شاپس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ترجمان کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہا جہاں پنجگور میں زائدالمعیاد اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر جنرل اسٹورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اشیاء ضبط کرکے تلف کی گئیں۔ خضدار میں جنرل اسٹورز، نان شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس سمیت متعدد مراکز کو ناقص صفائی، مضر صحت کوکنگ آئل، ایکسپائرڈ مصنوعات اور ممنوعہ اشیاء رکھنے پر جرمانے جبکہ متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی میں کریانہ اسٹورز سے ایکسپائرڈ اشیاء اور نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی، جبکہ اوتھل میں جنرل اسٹورز، ریسٹورنٹ اور آر او پلانٹ کے خلاف ناقص صفائی، زائدالمعیاد مصنوعات اور ممنوعہ اشیاء رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک آر او پلانٹ بند کر دیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *